3 اکتوبر، 2024، 9:59 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85616943
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کے 25 نئے آپریشن

تہران- ارنا- حزب اللہ لبنان نے غزہ پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام، ان کی مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے دفاع نیز صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں، اور صیہونی بستیوں نیز لبنان میں در اندازی کرنے والے صیہونی فوجیوں کے خلاف 25 کارروائیاں کیں۔

حزب اللہ نے اپنی تازہ ترین اور اہم ترین کارروائی میں "سخنین" فوجی صنعتی کارخانے کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اسی طرح "مارون الراس" اور "یارون" کی بستیوں میں دراندازی کی کوشش کرنے والے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور چار بم دھماکے کر کے ان میں سے متعدد کو ہلاک یا زخمی کر دیا۔

ایک اور کارروائی میں حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نطوعہ قصبے میں نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے ایک اور بیان میں  بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام اور ان کی جرأت مندانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے گولانی بریگیڈ  کے فوجیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مارون الراس شہر کے مغرب میں داخل ہونا چاہ رہے تھے۔ اس حملے میں تمام فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .